مقبوضہ کشمیر ، آتشزدگی کے خوفناک واقعہ میں 46 مکانات جل گئے
سرینگر (آن لائن) مقبوضہ کشمیر میں آتشزدگی کے ایک خوفناک واقعہ میں 46 مکانات جل کر خاکستر ہوئے جس سے کروڑوں روپے کا مالی نقصان ہوا ہے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے علاقے پہلگام میں پیش آیا جہاں گزشتہ علی الصبح تین بجے کے قریب لکڑی کے بنے ہوئے ایک مکان میں آگ بھڑک اٹھی جس نے اردگرد کے مکانات کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔