گزشتہ سال کے مقابلے میں پاکستانیوں کی فی کس آمدن میں 11 فیصد اضافہ
کراچی (این این آئی) پاکستانیوں کی فی کس آمدنی گزشتہ سال کے مقابلے میں گیارہ فیصد بڑھ گئی ہے۔ سٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق 17 کروڑ89 لاکھ آبادی کے ملک پاکستان کی فی کس آمدن9 ہزار523 روپے ماہانہ ہوگئی ہے جو گزشتہ سال کے مقابلے میں11.9 فیصد زیادہ ہے۔ 2011 میں فی کس آمدنی 1 لاکھ 2180روپے سالانہ تھی جبکہ2008 میں آمدن74068 روپے تھی۔