پی ٹی آئی کیخلاف متعدد مقامات پر دیوار شرم بنادی گئیں

اسلام آباد راولپنڈی میں جگہ جگہ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کے خلاف دیوار شرم بنادی گئیں۔جڑواں شہروں کی متعدد سڑکوں اور مری روڈ پر درجنوں بینرز آویزاں کیے گئے ہیں۔ جن پر وال آف شیم (دیوار شرمندگی) اور یوم مذمت غدار پاکستان لکھا ہے۔ان پینا فلیکس پر عمران خان اور پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی تصاویر ہیں جن پر جوتے کے نشان بنائے گئےہیں۔جوڈیشل کمپلیکس کے باہر بھی پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف بینرز آویزاں ہیں۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کی تصویروں والے بینرز پر یوم مذمت غدار پاکستان کا نعرہ درج ہے۔یہ بینرز راتوں رات لگے ہیں جنہیں لگانے والوں نے اپنی شناخت ظاہر نہیں کی اور یہ نہیں بتایا کہ یہ کس کی طرف سے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن