Waqt News
Sunday | June 04, 2023
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار

تازہ ترین

  • عیدالاضحیٰ پر کتنی چھٹیاں ہونگی؟ بڑی خبر آگئی
  • فی تولہ سونے کی قیمت میں 1600 روپے کی بڑی کمی
  • ترکیہ کے نو منتخب صدر رجب طیب اردوان نے حلف اٹھا لیا
  • آئندہ مالی سال کا وفاقی ترقیاتی بجٹ 1100 ارب روپے کا ہوگا، احسن اقبال 
  • ڈاکٹر یاسمین راشد کو جناح ہاؤس حملہ کیس سے بری کردیا گیا

تحریک انصاف پر پابندی کے امکانات

May 27, 2023 7:19 AM, May 27, 2023
  • قیوم نظامی
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
تحریک انصاف پر پابندی کے امکانات

پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایک پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ حکومت وقت پاکستان تحریک انصاف پر پابندی لگانے پر غور کر رہی ہے کیونکہ 9 مئی کے واقعات کے بعد ایسے شواہد سامنے آئے ہیں جن کی روشنی میں تحریک انصاف پر پابندی لگائی جا سکتی ہے- اگر حکومت نے پابندی لگانے کا فیصلہ کیا تو یہ مسئلہ پارلیمنٹ میں پیش کیا جائیگا اور پارلیمنٹ کی منظوری کے بعد یہ اقدام اٹھایا جائیگا-انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے کارکنوں نے ریاست کے خلاف بغاوت کی ہے اور انکے افسوسناک شر پسندانہ اقدامات کے بعد بھارت میں خوشیاں منائی جا رہی ہیں۔ وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے بھی کہا ہے کہ حکومتی وکلاء کی ٹیم تحریک انصاف پر پابندی کے سلسلے میں غور کر رہی ہے- خواجہ آصف کے اس بیان کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے  حامیوں کے دلوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے- حیران کن بات یہ ہے کہ پاکستان مسلم لیگ نون" ووٹ کو عزت دو "کی علمبردار رہی ہے -یہ جماعت پاکستان تحریک انصاف کے  حامیوں کو اپنی پسند کی جماعت کو ووٹ دینے کے حق سے کیسے محروم کر سکتی ہے-9 مئی کے المناک واقعات میں چند سو افراد شامل تھے ان کی وجہ سے تحریک انصاف کے حامی پاکستانیوں کو ووٹ کے حق سے محروم کردینا کہاں کا انصاف اور جمہوریت ہے-پاکستان پیپلز پارٹی کے نوجوان چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وہ پاکستان کی کسی سیاسی جماعت پر پابندی لگانے کے حق میں نہیں ہیں-بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ اگر حکومت نے پابندی لگانے کی غلطی کی تو عدلیہ اسے ایک دن کے اندر کالعدم قرار دے دے گی- پاکستان تحریک انصاف 22 سالہ پرانی سیاسی جماعت ہے جو عوام میں سب سے زیادہ مقبولیت رکھتی ہے- کسی مقبول سیاسی جماعت کو انتخابی میدان سے باہر رکھ کر جو بھی انتخابات کروائے جائیں گے ان کو پاکستان کے عوام اور عالمی رائے عامہ کیسے تسلیم کرے گی-

عیدالاضحیٰ پر کتنی چھٹیاں ہونگی؟ بڑی خبر آگئی

پاکستان کی سیاسی تاریخ میں سیاسی جماعت پر پابندی لگا کر اسے سیاسی میدان سے باہر کرنے کا تجربہ کیا جا چکا ہے جو کامیاب ثابت نہیں ہو سکا تھا- 8 فروری 1975کو پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما حیات شیر پاو کو پشاور یونیورسٹی میں ایک بم دھماکے میں ہلاک کر دیا گیا- 10 فروری 1975 کو حکومت نے تیسری آئینی ترمیم کرکے یہ اختیار حاصل کرلیا کہ حکومت ایسی سیاسی جماعت پر پابندی لگا سکتی ہے جو ملک دشمنی میں ملوث ہو اور ملکی سلامتی کے خلاف کام کر رہی ہو- عراقی سفارت خانے سے اسلحہ برآمد ہوا جس کے بارے میں دعویٰ کیا گیا کہ یہ اسلحہ بلوچستان کے علیحدگی پسندوں کو دیا جانا تھا- پی پی پی نے نیشنل عوامی پارٹی کے خلاف سپریم کورٹ میں پابندی لگانے کا ریفرنس دائر کیا- چیف جسٹس پاکستان حمود الرحمٰن کی سربراہی میں ایک بینچ تشکیل دیا گیا جس میں جسٹس یعقوب علی خان، جسٹس انوار الحق، جسٹس صلاح الدین، جسٹس گل محمد، جسٹس محمد افضل چیمہ شامل تھے-پاکستان کے اٹارنی جنرل یحییٰ بختیار استغاثہ کے وکیل تھے جبکہ میاں محمود علی قصوری وکیل صفائی تھے- سپریم کورٹ نے سماعت کے بعد عوامی نیشنل پارٹی پر پابندی عائد کر دی-پارٹی کے مرکزی لیڈر عبد الولی خان ارباب سکندر خان غوث بخش بزنجو عطا اللہ مینگل اور خیر بخش مری کو گرفتار کر لیا گیا-جنرل ضیاء الحق نے مارشل لاء  نافذ کرنے کے بعد ان تمام لیڈروں کو رہا کردیا - نیشنل عوامی پارٹی نے اپنا نام تبدیل کرکے عوامی نیشنل پارٹی رکھ لیا-2002ء کے انتخابات سے پہلے جنرل پرویز مشرف نے محترمہ بینظیر بھٹو اور پی پی پی پر انتخابات میں حصہ لینے پر پابندی عائد کردی - محترمہ بینظیر بھٹو نے فوری طور پر مخدوم امین فہیم کی سربراہی میں پی پی پی پارلیمنٹیرینز کے نام سے نئی پارٹی رجسٹر کرا لی اور انتخابات میں حصہ لیا-

فی تولہ سونے کی قیمت میں 1600 روپے کی بڑی کمی

پاکستان تحریک انصاف پر پابندی کے امکانات نظر نہیں آتے البتہ اس جماعت کے اہم لیڈروں اور اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کو توڑنے کی کوشش ضرور کی جائے گی جس کا سلسلہ جاری ہو چکا ہے-اب تک تحریک انصاف کے درجنوں لیڈر اپنی پارٹی کو خیرباد کہہ چکے ہیں جن میں پارٹی کے سیکرٹری جنرل اسد عمر بھی شامل ہیں جنہوں نے پارٹی کی بنیادی رکنیت سے تو استعفیٰ نہیں دیا البتہ پارٹی کے عہدے چھوڑ دیے ہیں - تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کچھ عرصے کے لیے اپنی پارٹی سے لاتعلقی اختیار کرلی ہے-تحریک انصاف کی مرکزی لیڈر شیریں مزاری نے سیاست کو ہی خیر باد کہ دیا ہے- وفاقی حکومت نے آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت پاک فوج کو جو اختیارات دیے تھے ان کا بے جا استعمال کیا جا رہا ہے- انسانی حقوق کی پامالی کی جارہی ہے اور چادر و چار دیواری کے تحفظ اور وقار کو کسی خاطر میں نہیں لایا جارہا - یہ سب کچھ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں ہو رہا ہے- تحریک انصاف کیمطابق اب تک ان کے دس ہزار کارکنوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے اس سطح کے اقدام کا سیاسی خمیازہ پی ڈی ایم کی جماعتوں کو ہی بھگتنا پڑے گا-جبر اور دباو کے تحت تحریک انصاف کے جو لوگ پارٹی چھوڑ رہے ہیں ان کو مخالف سیاسی جماعتیں مال غنیمت کی طرح آپس میں تقسیم کر رہی ہیں- پاکستان کے شہداء قوم کی آن اور شان ہیں - پاکستان کی سلامتی آزادی اور عوام کی عزت اور وقار کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو ہمیشہ دلی عزت اور احترام سے نوازا گیا ہے -عقل نہیں مانتی کہ تحریک انصاف کے کارکن اس حد تک بھی جا سکتے ہیں کہ وہ اپنے شہیدوں کی یادگاروں کے تقدس کو ہی پامال کر ڈالیں- تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے مفاہمت کی خاطر ایک مذاکراتی ٹیم تشکیل دینے کا عندیہ دیا ہے اور یہ بھی کہا ہے کہ اگر وہ پاکستان کی ترقی میں رکاوٹ ہیں تو وہ پیچھے ہٹنے کے لیے بھی تیار ہیں- اس پیشکش پر سنجیدگی سے غور کرنا چاہیے- جو کارکن 9 مئی کے سانحہ میں شامل نہیں تھے ان سے پر تشدد سرگرمیوں میں حصہ نہ لینے کا حلف نامہ لے کر رہا کر دینا چاہیے تاکہ غصے کے جذبات میں اضافہ نہ ہو اور دہشت گرد تنظیمیں نوجوانوں کے مشتعل جذبات سے فائدہ نہ اٹھا سکیں- پاک فوج نے 9 مئی کو صبر اور تحمل کا مظاہرہ کیا یہ قابل ستائش قومی جذبہ جاری رہنا چاہیے اور بے گناہ لوگوں کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کی اجازت نہیں دینی چاہیے-

ترکیہ کے نو منتخب صدر رجب طیب اردوان نے حلف اٹھا لیا

شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
قیوم نظامی

قیوم نظامی

مشہور ٖخبریں
  •  ریاست کا"بس بھئی بس" والا معاملہ

    Jun 02, 2023
  • بارشوں سے متعلق بڑی پیش گوئی.

    Jun 02, 2023 | 14:37
  • دوسرا مائنس ون 

    Jun 02, 2023
  • عیدالاضحیٰ پر کتنی چھٹیاں ہونگی؟ بڑی خبر آگئی

    Jun 03, 2023 | 18:45
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • عیدالاضحیٰ پر کتنی چھٹیاں ہونگی؟ بڑی خبر آگئی

    Jun 03, 2023 | 18:45
  • فی تولہ سونے کی قیمت میں 1600 روپے کی بڑی کمی

    Jun 03, 2023 | 18:38
  • ترکیہ کے نو منتخب صدر رجب طیب اردوان نے حلف اٹھا لیا

    Jun 03, 2023 | 18:06
  • آئندہ مالی سال کا وفاقی ترقیاتی بجٹ 1100 ارب روپے کا ہوگا، ...

    Jun 03, 2023 | 17:45
  • ڈاکٹر یاسمین راشد کو جناح ہاؤس حملہ کیس سے بری کردیا گیا

    Jun 03, 2023 | 17:38
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • ڈار اور ڈارلنگ!!!

    Jun 03, 2023
  •  ریاست کا"بس بھئی بس" والا معاملہ

    Jun 02, 2023
  • دوسرا مائنس ون 

    Jun 02, 2023
  • پیارے نبی صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلّم کی پیاری ...

    Jun 02, 2023
  • مئی کے مہینے میں ”خوشگوار“ موسم 

    Jun 01, 2023
  • 1

    قومی معیشت کو اپنے پائوں پر کھڑا کرنے کا نادر موقع

  • 2

    بھارت کے جوہری ہتھیار: دنیا کے لیے خطرے کی علامت

  • 3

    اینٹی کرپشن کیس میں پرویز الٰہی گرفتار

  • 4

    آئی ایم ایف کے بغیر بجٹ کی تیاری کے لئے حکومتی بی پلان.

  • 5

    قاف لیگ کا اے پی سی بلانے کا اعلان

  • 1

    ہفتہ ، 13 ذیقعد، 1444ھ، 3جون 2023ء

  • 2

    جمعہ المبارک ، 12 ذیقعد، 1444ھ، 2جون 2023ئ

  • 3

    جمعرات ، 11 ذیقعد، 1444ھ، یکم جون 2023ئ

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • یاد ہائے سیّد محمد قاسم رضوی

    Jun 03, 2023
  • پاکستان کے لیے متبادل نظام

    Jun 03, 2023
  • ایساکسی کے ساتھ نہیں ہوا

    Jun 03, 2023
  • عمران خان اور فاشزم

    Jun 03, 2023
  • ترقی کے بنتے بگڑتے زینے

    Jun 03, 2023
  • کرپشن کی عجب کہانی۔القادر ٹرسٹ

    Jun 02, 2023
  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    والدین کے ساتھ حسن سلوک

  • 2

      حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا حلیہ مبارک

  • 3

     خواہشات نفس کی مذمت 

  • 1

    دوستانہ تعلقات

  • 2

    فرمان قائد

  • 3

    دستور ساز اسمبلی

  • 4

    پریس کانفرنس 14 جولائی 1947

  • 5

    سندھ مسلم لیگ کانفرنس 9 اکتوبر 38ء

  • 1

    توحیدِ اْمم

  • 2

    فرمودہ اقبال

  • 3

    مضمون اقبال

  • 4

    بالِ جبریل

  • 5

    بانگِ درا

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2023 | Nawaiwaqt Group