Waqt News
Sunday | June 04, 2023
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار

تازہ ترین

  • پنجاب میں تیز ہواؤں کےساتھ بارشیں برسیں گی.
  • وزیراعظم نے ترکیہ سے ٹوئٹر پیغام جاری کردیا
  • کابل سے پاکستان آنے والی پروازوں کیلئے خصوصی ہدایات جاری
  • لاہور: کورکمانڈر ہاؤس حملے میں گرفتار نوجوان کے ہوشربا انکشافات
  • آزاد کشمیر: مال بردار ٹرک کھائی میں جا گرا۔

برین واشنگ 

May 27, 2023 6:32 AM, May 27, 2023
  • طیبہ ضیاء … مکتوب امریکہ
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
برین واشنگ 

 فرمان الٰہی ہے “ اور اگر ہم کاغذ پر لکھا ہوا کوئی نوشتہ آپ پر نازل فرماتے پھر اس کو یہ لوگ اپنے ہاتھوں سے چھو بھی لیتے تب بھی یہ کافر لوگ یہی کہتے کہ یہ کچھ بھی نہیں مگر صریح جادو ہے “سورة الانعام....یعنی برین واش اندھے بہرے لوگوں کی یہ حالت ہے یہ کتاب اللہ کو آسمان سے اترتی ہوئی اپنی آنکھوں دیکھ لیتے پھر بھی ان کا کفر نہ ٹوٹتا اور یہ کہہ دیتے کہ یہ تو کھلا جادو ہے۔ الحجر:14 )ص±مّم ب±کم ع±می فَھ±م لَا یَرجِع±ون۔ (البقرة:08)”بہرے ہیں، گونگے ہیں، اندھے ہیں اب یہ نہیں پلٹیں گے “۔گزشتہ برس ھم نے یہ تحریر بھی لکھی تھی کہ راسپوٹین کو کون نہیں جانتا۔بے راہروی کی تاریخ اس طلسمی شخصیت کے ذکر کے بغیر کبھی مکمل نہیں کہلا سکتی۔ انتہا درجے کی عیاری، مکاری، عیاشی اس کی سرشت میں شامل تھی۔ شاید خالق کائینات نے اس میں وحشت کا جوہر بھی رکھ چھوڑا تھا۔ چرب زبانی تو جیسے اسے گھٹی میں ملی تھی۔ جب وہ بولتا تھا تو معترضین کو محسوس ہوتا تھا کہ جیسے ان کی زبانیں گنگ ہو گئی ہیں۔ راسپوٹین کی شخصیت کے تمام منفی اور قابلِ نفرت پہلوﺅں کے باوجود اس کے عقیدت مندوں کی تعداد لاکھوں تک پہنچ گئی تھی۔ ان لوگوں کا خیا ل تھا کہ راسپوٹین خدا کا سچا ولی اور حامل روح اقدس ہے۔جبکہ مخالفین اسے انسان کے روپ میں شیطان سمجھتے تھے اور کہتے تھے کہ جھوٹا مکار اور بد کار خدا کا ولی کیسے ہو سکتا ہے۔ 1871 ءمیں روس کے علاقے سائبیریا کے ایک گاﺅں میں پیدا ہوا۔۔ راسپوٹین نے جوان ہو کر اپنا آبائی پیشہ اپنایا۔ وہ اپنے باپ کی طرح گھوڑا گاڑی پر مسافروں اور سامان کو لے کر دور دراز علاقوں میں جاتا۔ اس کے ساتھ اکثر سیاح اور مذہبی مبلغ بھی سفر کرتے۔ جن سے وہ خدا اور کلیسا کے موضوع پر ایسے دلائل کے ساتھ بحث کرتا کہ بڑے بڑے عالم منہ تکتے رہ جاتے۔ ان میں سے اکثر اس کے مذہبی شعور کو تسلیم کرتے ہوئے اسے کسی درسگاہ میں داخلہ لینے کا مشورہ دیتے۔اس نے ایک روحانی درسگاہ میں داخلہ لے لیا۔ اس میں تعلیم پانے والوں کا عقیدہ تھا کہ انسان کتنا ہی گنہگار کیوں نہ ہو جائے، روحانی چلوں کو اپنانے سے دنیا ہی میں جنت کو پالیتا ہے۔ راسپوٹین روس کا ایک ریاکار روحانی شعبدہ باز تھا۔اس نے اپنے ٹونے ٹوٹکوں سے ولی عہد کو کسی مرض سے نجات دلائی۔ جس کے بعد اس کو دربار میں رسوخ حاصل ہوا۔ بالخصوص ملکہ اس کی بہت معتقد تھی۔ اسی کی سفارش پر راسپوٹین کو روسی چرچ کا سربراہ مقرر کیا گیا۔ شاہی خاندان پر اس کا اتنا اثر تھا کہ اعلیٰ عہدوں پر تقرریاں اسی کے مشورے سے کی جاتی تھیں۔ عورتیں اس کی طلسماتی شخصیت سے ہیپنا ٹائز ہو جاتی تھیں۔حتی کہ اپنے شوہر چھوڑ کر اس کے عشق میں دیوانی ہو جاتیں۔ ان کی اولادیں بھی راسپوٹین کے سحر میں مبتلا رقص و سرور کی عادی ہو جاتیں۔ بعض لوگوں کا خیال ہے کہ وہ جرمن ایجنٹ تھا۔ راسپوتین نے اپنی طلسماتی خوبیوں سے روس کے شاہی دربار کو اپنا گرویدہ بنا لیا تھا۔ لیکن آج سے تقریباً سو سال قبل اسکا قتل روسی اشرافیہ کے ہاتھوں ہوا جو اسکے دشمن بن گئے تھے۔راسپوٹین کی سحر انگیز شخصیت نے روسی سیاست میں عمل دخل شروع کر دیا۔ راسپوٹین سے متعلق سعادت حسن منٹو لکھتے ہیں درحقیقت وہ ایک شیطان تھا جس کے ہاتھوں زارِ روس کی عظیم الشان سلطنت برباد ہوئی۔چھ فٹ دو انچ لمبے قد کا یہ شخص کئی سال روس پر اپنی مکارانہ صفات کی بدولت حکمران رہا۔ اس کی حیرت انگیز قوت کاراز اس چیز میں مضمر ہے کہ ہپناٹزم میں اسے کمال حاصل تھا۔ اس قوت کے ذریعہ سے وہ مضبوط سے مضبوط تر آدمی کو بھی اپنا گروید ہ بنالیتا تھا۔اسی علم کی وساطت سے زارینہ سے اس کاتعارف ہوا۔زارینہ کی تمام خوبصورت سہیلیوں اور خاندانِ شاہی کی قریب قریب تمام بیگمات کو اپنا مرید بنالیا۔ یہ تمام عورتیں بہ رضا و رغبت اس کی خواہشوں کے سامنے جھک گئیں۔ یہ بات بہت ہی شرمناک ہے مگر حقیقت سے کسی کو انکار نہیں ہوسکتا کہ خود زارینہ کو بھی آہستہ آہستہ اس کا یقین ہوگیا تھا کہ جب تک راسپوٹین کے ساتھ گناہ کا ارتکاب نہ کیا جائے خدا کے ہاں نجات ممکن ہی نہیں۔ عورتیں چھپ چھپ کر اور بھیس بدل کر اس شیطان راہب کے پاس جاتی تھیں ، نہیں معلوم کہ اس میں ایسی کون سی طاقت تھی کہ عورت سامنے آتے ہی بالکل مسحور اور بے بس ہوکر رہ جاتی تھی۔ پہلی جنگ عظیم شروع ہوچکی تھی۔سپورٹرز یا اندھے عاشقان کو یقین تھا کہ راسپوٹین خدا کی طرف سے اس لئے آیا ہے کہ روس کو فتح و ظفر اور عزت و شان سے ہم آغوش کردے گا۔ لیکن راسپوٹین اصل میں جرمن جاسوس تھا اور اس کی کوشش یہی تھی کہ روس اپنے اتحادیوں سے جدا ہوکر جرمنی سے صلح کرلے۔ بہت ہی بدتمیز تھا یورپی آداب کے خلاف ہاتھ سے کھانا کھاتا تھا۔ اور اپنی بھری ہوئی انگلیاں شہزادیوں کی طرف بڑھا دیتا تھا جو ان کو چوس کر صاف کردیتی تھیں۔راسپوٹین اپنے انجام کو پہنچ گیا مگر اس کے ہیپنا ٹائزڈ معتقدین اس کلٹ روحانی پیشوا کے سحر سے نجات نہ پا سکے۔

پنجاب میں تیز ہواؤں کےساتھ بارشیں برسیں گی.

شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
طیبہ ضیاء … مکتوب امریکہ

طیبہ ضیاء … مکتوب امریکہ

طیبہ ضیاء … مکتوب امریکہ

مشہور ٖخبریں
  • بارشوں سے متعلق بڑی پیش گوئی.

    Jun 02, 2023 | 14:37
  • عیدالاضحیٰ پر کتنی چھٹیاں ہونگی؟ بڑی خبر آگئی

    Jun 03, 2023 | 18:45
  • ڈار اور ڈارلنگ!!!

    Jun 03, 2023
  • ڈاکٹر یاسمین راشد کو جناح ہاؤس حملہ کیس سے بری کردیا گیا

    Jun 03, 2023 | 17:38
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • پنجاب میں تیز ہواؤں کےساتھ بارشیں برسیں گی.

    Jun 04, 2023 | 11:45
  • وزیراعظم نے ترکیہ سے ٹوئٹر پیغام جاری کردیا

    Jun 04, 2023 | 11:32
  •  الخدمت فا¶نڈیشن وفد کی امریکہ میں پاکستان کے سفیر مسعود ...

    Jun 04, 2023
  • پروفیسر شعیب شفیع، پروفیسر اختر سہیل چغتائی ودیگرکے ہمراہ ...

    Jun 04, 2023
  • بحریہ ٹاو¿ن میں لاہوریوں کیلئے منفی 10 ڈگری کے ونٹر لینڈ کا ...

    Jun 04, 2023
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • ناکام بغاوت!!!

    Jun 04, 2023
  • ڈار اور ڈارلنگ!!!

    Jun 03, 2023
  •  ریاست کا"بس بھئی بس" والا معاملہ

    Jun 02, 2023
  • دوسرا مائنس ون 

    Jun 02, 2023
  • پیارے نبی صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلّم کی پیاری ...

    Jun 02, 2023
  • 1

    گیس کے نرخوں میں پچاس فیصد اضافے کا فیصلہ کیا حکومت اپنے پاﺅں پر خود کلہاڑی مار ...

  • 2

    کچے کے ڈاکوﺅںکے پاس  امریکی اسلحہ کا انکشاف

  • 3

    عمران خان کے قبیح الزامات  اور گرفتار خواتین کی تردید 

  • 4

    قومی معیشت کو اپنے پائوں پر کھڑا کرنے کا نادر موقع

  • 5

    بھارت کے جوہری ہتھیار: دنیا کے لیے خطرے کی علامت

  • 1

     اتوار ‘ 14 ذیقعد‘ 1444ھ‘ 4 جون 2023ئ

  • 2

    ہفتہ ، 13 ذیقعد، 1444ھ، 3جون 2023ء

  • 3

    جمعہ المبارک ، 12 ذیقعد، 1444ھ، 2جون 2023ئ

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • بڈی اور بے بی

    Jun 04, 2023
  • لوٹ آﺅ! ”پِیر سپاہی“ میرے ”ڈھول سپاہی“ 

    Jun 04, 2023
  • شعو ر اور فتنہ فساد

    Jun 04, 2023
  • ڈاکٹر۔ تحفظ اورعزت نفس کی تلاش میں

    Jun 04, 2023
  • ریاست پر حملہ 

    Jun 04, 2023
  • سپریم کورٹ : وکیل بننے کی راہ میں مشکلات اور جعلی ...

    Jun 04, 2023
  • : ایسا کہاں سے لاﺅں کہ تجھ سا کہیں جِسے

    Jun 04, 2023
  • سیاسی جماعتوں کی تشکیل و تحلیل

    Jun 04, 2023
  • اپنے من میں ڈوب کر پاجا سراغِ زندگی 

    Jun 04, 2023
  • ،ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی پکار ،،

    Jun 04, 2023
  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    اعمال کا دارو مدار نیت پر ہے

  • 2

    والدین کے ساتھ حسن سلوک

  • 3

      حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا حلیہ مبارک

  • 1

    پریس کانفرنس 14 جولائی 1947

  • 2

    دوستانہ تعلقات

  • 3

    فرمان قائد

  • 4

    دستور ساز اسمبلی

  • 5

    پریس کانفرنس 14 جولائی 1947

  • 1

    بالِ جبریل

  • 2

    توحیدِ اْمم

  • 3

    فرمودہ اقبال

  • 4

    مضمون اقبال

  • 5

    بالِ جبریل

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2023 | Nawaiwaqt Group