فرمودہ اقبال
یورپ نے اپنی اس نئی ترقی میں اپنا زور بحری طاقت پر صرف کیا اور ہر قسم کی تجارتی آمدورفت اور سیر و سیاحت کے راستے دریائی رکھے اور اپنائے۔ انہیں جہازوں کے ذریعے سے مشرق و مغرب ملا دیا لیکن اب نظر آ رہا ہے کہ ان بحری رستوں کی یہ حیثیت جلد فنا ہو جائے گی۔
(ماخوذ از ’’سیر افغانستان‘‘ مصنف سید سلیمان ندوی)