اپریل میں تمباکو برآمدات 408 ملین روپے بڑھیں
اسلام آباد (اے پی پی)تمباکو کی برآمدات میں اپریل 2022 ء کے دوران سالانہ بنیاد پر 87 فیصداضافہ ہوا ہے۔ ادارہ شماریات کے مطابق اپریل کے دوران برآمدات کا حجم بڑھ کر876 ملین روپے رہا، اپریل 2021 ء کے دوران تمباکو کی برآمدات کاحجم 468 ملین ڈالر رہا تھا۔ اس طرح اپریل 2021 ء کے مقابلے میں اپریل 2022 ء کے دوران تمباکو کی ملکی برآمدات میں 408 ملین روپے یعنی 87 فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیا ۔