چین یورپ مال بردار ٹرین چین سے سینکڑوں ٹن وزنی طبی آلات لے کر سربیا پہنچ گئی۔سربیا کی حکومت نے ایک پریس ریلیز میں کہاہے کہ جمہوریہ سربیا نے نوول کروناوائرس سے نمٹنے کیلئے جو طبی اشیا چین سے خریدی ہیں وہ آج ٹرین کے ذریعے بلغراد منتقل کردی گئی ہیں۔پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ اس سامان میں حفاظتی ماسکس، حفاظتی کپڑے، دستانے، عینکیں، نقاب اور دیگر آلات شامل ہیں۔چینی اسٹیٹ ریلوے گروپ کمپنی لمیٹڈ نے اس سے قبل شِنہوا کو بتایا تھا کہ ٹرین 9مئی کو وسطی چین کے شہر ووہان سے روانہ ہوئی تھی جس پر انسداد وبا میں استعمال ہونے والی 294.42ٹن اشیا لدی ہوئی تھیں۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38