سعودی عودی عرب میں محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت بڑھے گا. 50 ڈگری تک پہنچ سکتا ہے. محکمہ موسمیات و تحفظ ماحولیات کے نائب سربراہ ڈاکٹر ایمن غلام نے بتایا کہ یکم جون سے سعودی عرب میں گرمی شروع ہوگی اور درجہ حرارت میں مسلسل اضافہ ہوگا۔ ڈاکٹر ایمن غلام نے مزید کہا کہ موسمی مشاہدات بتاتے ہیں کہ سعودی عرب کے بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت بہت زیادہ بڑھ جائے گا. متعدد علاقوں خصوصا مشرقی ریجن میں 50 سینٹی گریڈ تک پہنچ جائےگا. کوہستانی علاقوں میں بارش کے بھی امکانات ہیں۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38