اعتزاز احسن کے بھائی ڈاکٹر اعجاز انتقال کر گئے‘ ویڈیو لنک پر فاتحہ خوانی
لاہور (نامہ نگار) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما چودھری اعتزاز احسن کے بھائی ڈاکٹر اعجاز احسن انتقال کر گئے۔ فاتحہ خوانی کا ویڈیو لنک پر اہتمام کیا گیا۔ قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ ڈاکٹر اعجاز ایک باکمال شخصیت کے مالک تھے۔ دکھ کی اس گھڑی میں پارٹی اعتزاز احسن کے ساتھ کھڑی ہے۔ ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ چودھری منظور احمد نے کہا کہ پارٹی اعتزاز احسن کے غم میں برابر شریک ہے۔ ڈاکٹر اعجاز احسن کی ہیلتھ کے شعبہ میں بے پناہ خدمات تھیں قمر زمان کائرہ، اعتزاز احسن، چودھری منظور احمد نے فاتحہ خوانی میں شرکت کی۔ چودھری اسلم گل، ملک عثمان، حاجی عزیز الرحمان چن، رائے شاہ جہاں، علامہ یوسف، چودھری شریف، دیوان شمیم، اعجاز سما، سید عنایت شاہ، اظہر ڈار، ایڈوں سہوترا اور خالدگل بھی شریک ہوئے۔ بعد ازاں قمر زمان کائرہ کی قیادت میں پیپلز پارٹی کے وفد نے ڈاکٹر اعجاز احسن کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔