مست اقبال روڈ کے محمدامین انتقال کر گئے
لاہور( پ ر) مست اقبال روڈ لاہورجنرل ہسپتال کی ہردلعزیز شخصیت اور محمدیٰسین مرحوم کے فرزند محمدامین المعروف امین چنے والے وفات پاگئے،انہیں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔عوامی کالونی عقب لاہور جنرل ہسپتال،مست اقبال روڈ، فردوس پارک، چونگی امرسدھو اور پاک عرب ہاؤسنگ سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے شہریوں کی بڑی تعداد محمدامین کی نمازجنازہ میں شریک ہوئی اورمرحوم کواپنی دعاؤں کے ساتھ سپردخاک کیا۔عیدالفطر کے تینوں دن محمدامین مرحوم کے صاحبزادوں ندیم امین، شاہدامین اوروسیم عباس کے گھر تعزیت کیلئے آنیوالے شہریوں کاتانتا بندھا رہا۔