مشرقی پاکستان کے ٹوٹنے میں بدعنوانی کا بھی ہاتھ تھا‘ صدر علوی
اسلام آباد (اے پی پی) صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کہاہے کہ مشرقی پاکستان کے ٹوٹنے میں دیگرعوامل کے ساتھ ساتھ بدعنوانی کا بھی کرداررہاہے، ماضی میں پاکستان میں کرپشن کے حوالہ سے مادرپدرآزادی رہی ، آئی پی پیز کے ذریعے ملک کو نقصان پہنچایا گیا، جن لوگوں نے یہ سب کچھ کیا انہیں شرم تک نہیں آتی۔ انہوں نے یہ بات نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ صدرمملکت نے کہاان کے چور ان کو پیارے ہوگئے اورہمارے چورہمیں پیارے ہوگئے اوربدعنوانی کاسلسلہ جاری رہا ۔بدعنوانی دنیاء میں ہرجگہ موجودہے، یہ انسان کی فطرت کے اندرہے۔