کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے آغاز پر ملا جلا رجحان موجود ہے۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں 129 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
پیر کو کاروباری ہفتہ کے پہلے اسٹاک مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔ کاروبار کے آغاز پر کے ایس ای 100 انڈیکس میں 114 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ 35 ہزار 818 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھی گئی ۔تاہم کچھ دیر میں ہی اسٹاک منفی زون میں ٹریڈ کرتے نظر آئی۔
ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 93 پوائنٹس کی کمی بھی ریکارڈ کی گئی اور 100 انڈیکس 35 ہزار 610 پوائنٹس تک نیچے چلا گیا۔
رپورٹ فائل ہوتے وقت 100 انڈیکس ایک بار پھر مثبت زون میں ٹریڈ کر رہا تھا اور انڈیکس 129 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ 35 ہزار 832 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہی تھی۔ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 19,173,350 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 924,632,908 بنتی ہے۔
گزشتہ ہفتہ مجموعی طور پر 100 انڈیکس میں مثبت رجحان رہا جبکہ کاروبار کے آخری روز بھی اسٹاک مارکیٹ کا اختتام مثبت زون میں ہوا تھا اور کے ایس ای 100 انڈیکس میں 122 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔
جمعرات کو بھی کاروباری ہفتہ کے چوتھے روز اسٹاک مارکیٹ مثبت زون میں ٹریڈ کرتی نظر آئی اور کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس 994 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ 35 ہزار 631 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔