چین کے نائب صدر کو آج سہ پہر لاہور آمد پر دل اتھاہ گہرائیوں سے ”نی ہاؤ“ کہتے ہیں: عثمان بزدار
چین کے نائب صدر کی آمد پر وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ چین کے نائب صدر وانگ کیشان کی پاکستان آمد باعث فخر و انبساط ہے۔چین کے نائب صدر کی آمد پر سمجھوتوں اور یاد داشتوں پر دستخط معاشی خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ثابت ہوں گے۔عثمان بزدار نے مزید کہا پیک کے پراجیکٹس کا افتتاح خوش آئند امر ہے۔انہوں نے کہا چین کے نائب صدر لاہور آمدپر، ”چشم ماروشن دل ماشاد“۔ عثمان بزدار نے کہا کہ چین کے نائب صدر کو آج سہ پہر لاہور آمد پر دل اتھاہ گہرائیوں سے ”نی ہاؤ“ کہتے ہیں۔وانگ کیشان اہل چین کی طرف سے محبتوں کے سندیسے لا رہے ہیں۔