پی ٹی ایم ریاست کیلئے چیلنج بن چکی ہے‘ خلیل ستی
کراچی (سٹی نیوز)مسلم لیگ کے سینئر رہنما اور ایم ایس ایف(ن) کے سابق مرکزی جنرل سیکریٹری خلیل ستی نے کہا ہے پی ٹی ایم ریاست کیلئے چیلنج بن چکی ہے خیبر ایجنسی میں چیک پوسٹ پر فائرنگ اور اہلکاروں کی شہادت لمحہ فکریہ ہے۔ پی ٹی ایم رہنما علی وزیر‘ محسن داوڑ اور ان کے ساتھیوں کے خلاف سخت کارروائی کرکے قرار واقعی سزا دی جائے اگر ایسا نہ کیا گیا تو ہر ایک حکومت مخالف ریاستی رٹ کو چیلنج کرتا رہے گا۔ خلیل ستی نے بلاول بھٹو کی جانب سے محسن داوڑ کی حمایت میں بیان پر کڑی تنقید کی اور کہاہے کہ ملک دشمنوں کی حمایت کرنا ایک وفاقی سیاسی جماعت کے منشور کے منافی ہے لگتا یہ ہے کہ بعض سیاسی جماعتیں فوج کے خلاف محاذ بنا کر اسے بدنام کرنا چاہتی ہیں وطن عزیز کی سلامتی‘ استحکام‘ سرحدوں کی حفاظت‘ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے افواج پاکستان کی بڑی قربانیاں ہیں محب وطن شہری ان کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دینگے مٹھی بھر عناصر فوج کا مورال نہیں گراسکتے۔