یوم شہادت حضرت علیؓ کے جلوس کیلئے رہنما پروگرام
کراچی(سٹی نیوز) اسکائوٹ رابطہ کونسل کی جانب سے یوم شہادت حضرت علیؓ پر شرکاء جلوس کیلئے رہنمائی شیڈول جاری کیا گیا ہے جس کے تحت شرکاء جلوس کی گاڑیاں جیل چورنگی‘ اسلامیہ کالج براستہ خداداد کالونی اور سوسائٹی آفس سے آکر جناح گرائونڈ میں پارک ہونگی۔ جبکہ سبیل اور تبرکات کی گاڑیاں اور ٹرک صرف بولٹن مارکیٹ سے جلوس میں شامل ہوسکیں گی۔اس کے علاوہ پیدل جلوس میں آنے والے عزاداران سولجر بازار سگنل‘ نوائے وقت چورنگی‘ شارع قائدین نظامی روڈ‘ صدر دوا خانہ‘ ہمدرد دواخانہ ہمدرد دواخانہ‘ بولٹن مارکیٹ اور کھارادر سے جلوس میں شامل ہونگے۔ جلوس نشترپارک سے برآمد ہوگا اور محفل شاہ خراساں ایکسرے والی گلی سے ایم اے جناح روڈ آئے گا جہاں سے پیپلز سیکرٹریٹ نیو پریڈی اسٹریٹ صدر اور اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا حسینیاں ایرانیاں پر اختتام پذیر ہوگا۔ نماز ظہرین2:30 منٹ پر مزار قائد کے وی آئی پی گیٹ پر ادا کی جائیگی جلوس کی قیادت بوتراب اسکائوٹس کرینگے۔ شرکاء جلوس مقامی انتظامیہ اور اسکائوٹس گروپ سے تعاون کریں۔