کرائم کنٹرول کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔اعجاز مغل
کراچی (سٹی نیوز)سب ڈویژن پویس آفیسر قائدآباد محمد اعجاز حسین مغل نے کہا ہے کہ کرائم کنٹرول کرنے اور کرمنلز کے خلاف کاروائی میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گئ۔ وہ گل احمد چورنگی پر بہادر علی شہید مرکزی مدد گار 15کا افتتاح کے موقع پر شرکاء تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر لانڈھی صنعتی ایریا کی ایسو سی ایشن (لاٹی) کے میجر (ر) یوسف نے جدید سسٹم سے لیس 12موٹر کائیکلوں کی چابیاں اور واکی ٹاکی سیٹ ایس ڈی پی او قائدآباد اعجاز حسین مغل، ایس ایچ او قائدآباد محمد امین کھوسہ، ایس ایچ او شرافی گوٹھ فہد حسین اور ایس ایچ او شاہ لطیف ٹاؤن گل بیگ کے حوالے کیں۔ افتتاحی تقریب کے ساتھ ہی قائدآباد سب ڈویژن میں جدید خطوط پر سیل پیک سیکورٹی سسٹم کا آغاز کر دیا گیا۔ جبکہ گل احمد چورنگی پر بہادر علی شہید مرکزی مدد گار 15کے افتتاح کو شرکاء نے سراہا اور پولیس کے مثبت اقدامات کی تعریف کی۔ اس موقع پر جدید سسٹم سے لیس برق رفتار 1موٹر سائیکلیوںپر جدید اسلحہ سے لیس پولیس جوانوں نے کسی بھی ممکنہ واردات کو ناکام بنانے کا مظاہرہ بھی کیا۔