پاکستان سے زیادتی کے مرتکب اللہ کی پکڑ سے نہیں بچ سکتے:شاہ اویس نورانی
کراچی(نیوز رپورٹر) جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور متحدہ مجلس عمل کے رہنما شاہ اویس نورانی نے کہا کہ اسلام کے نام پر حاصل کئے گئے پاکستان کے ساتھ ظلم و زیادتی کے مرتکب صاحبان اقتدار یقیناً اللہ کی پکڑ سے نہیں بچ سکیں گے۔ پاکستان قوم70 سالوں کے بعد بھی دیندار اور امانت دار حکمرانوں سے محرومی کے باعث سخت کرب و اذیت میں مبتلا ہے۔ قوم کو اب سوچنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہو نے جے یو پی ضلع وسطی کے زیر اہتمام دعوت افطار کے شرکاء سے خطاب کے دوران کیا۔ دعوت افطار سے جے یو پی کراچی ڈویژن کے صدرمفتی محمد غوث صابری‘ ناظم اعلیٰ محمد مستقیم نورانی‘ صوبائی رہنما محمد زبیر ہزاروی‘ مرکزی رہنما حلیم خان غوری‘ ضلع وسطی کے صدر علامہ عبد الغفور کرت اور جنرل سیکرٹری سعید اختر ملک بھی خطاب کیا جبکہ کراچی ڈویژن کے رہنما محمد اسلم عباسی‘ فرید قادری‘ محمد تاج نورانی‘ عاصم خان‘ ضلع عہدیداران حبیب اللہ خان‘ محمد وسیم نورانی‘ عبد الغنی نورانی‘ حافظ محمد سہیل ہزاروی زونل رہنما انوار حسین قریشی‘ جاویدشفیق‘ محمد علی قریشی‘ سلیم غوری رزاق ممتاز اور دیگر ذمہ داران خادم اور معززین نے شرکت کی۔ جے یو پی کے رہنمائوں نے کہا کہ وطن عزیز کی ترقی خوشحالی پاکستان حقیقی طور پر نظام مصطفی کے نفاذ میں مضمرہے۔