قرآن اور اہل بیت رسول کی محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے:پروفیسر ساجد زیدی
کراچی(سٹی نیوز) خطیب اہل بیت پروفیسر ساجد علی زیدی نے کہا کہ قرآن اور اہل بیت رسول کی محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہیں ۔بارگاہ فاطمیہ نزد محفل خراسان سولجر بازار میں منعقدہ مجلس عزا سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ خانوادہ رسول اور اہل بیت اطہار نے طویل جدوجہد کے ذریعے تبلیغ و ترویج دین کے فرائض انجام دیئے اور اسلام کے حقیقی تعلیمات کو ہم تک پہنچایا۔ رسالت مابؐ اور اصحابؓ و ازدواج اور خانوادہ نبوت کے دیگر افراد کی زندگیاں مسلمانوں کے لئے مشعل راہ ہیں۔