نواز لیگ مصائب سے گھبرانے والی جماعت نہیں، رانا مشہود
کراچی(نیوز رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماء رانا مشہود نے کہا کہ مسلم لیگ قومی جماعت ہے کسی بھی مصائب سے گھبرانے والے نہیں ۔ مسلم لیگ (ن) کے قائد جلد جیل کی سلاخوں سے باہر آئیں گے اور مسلم لیگ کے کارکنان کے درمیان ہونگے۔ میں خواجہ غلام شعیب اور حاجی صالحین تنولی کو کامیاب افطار ڈنر پر مبارکباد دیتا ہوں کہ ان کی کاوشوں سے مسلم لیگ (ن) مزید مضبوط ہورہی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام رمضان المبارک کی عظیم ساعتوں میاں نواز شریف کی جلد رہائی اور موجودہ نااہل حکومت سے چھٹکارے کی خصوصی دعائیں کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلدیہ میں میاں شہباز شریف کے حلقہ این اے 249 مسلم لیگ (ن) کے رہنماء رہنماء اور سابق صوبائی اُمیدوار خواجہ غلام شعیب اور حاجی صالحین تنولی کی جانب سے کارکنان اور معزز شہریوں کے بڑے افطار ڈنر سے کیا۔ اس موقع پر مسلم لیگ (ن) سندھ کے صدر شاہ محمد شاہ نے کہا کہ NA-249 سے میاں شہباز شریف کامیاب ہوگئے تھے لیکن جعلی مینڈیٹ سے کامیاب ہونے والے فیصل واڈا نے بلدیہ کے مکینوں کے مسائل کے حل میں کسی بھی قسم کی دلچسپی نہیں لے رہے لیکن مجھے یہ کہنے میں کوئی عار نہیں کہ این اے 249 سے میاں شہباز شریف جلد عدالت سے جیت ہوگی ۔ اس موقع پر مسلم لیگ (ن) سندھ کے جنرل سیکریٹری مفتاح اسماعیل نے کہا کہ موجودہ حکومت ملک کو چلانے کی صلاحیت نہیں رکھتی ۔ ڈالر کی قیمت بڑھنے سے ملک میں مہنگائی میں اضافہ ہوگیا عوام کا گزربسر انتہائی مشکل ہوگیا ۔ مسلم لیگ (ن) کے دورے حکومت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن تھا۔ اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے رہنماء اور تقریب کے میزبان خواجہ غلام شعیب اور حاجی صالحین تنولی نے کہا کہ آج کے کامیاب افطار ڈنر نے یہ ثابت کردیا کہ اس حلقے سے میاں محمد نواز شریف کے امیدواران کامیاب ہوگئے تھے میں تہہ دل سے بلدیہ کے عوام کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے شرکت کرکے یہ ثابت کیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) سے محبت کرتے ہیں۔ اس موقع پر چیئرمین حبیب الرحمن، چیئرمین حبیب اللہ، چیئرمین رانا وارث، دین محمد لغاری ، چیئرمین وقار تنولی نے خطاب کیا جبکہ سینئر رہنماء سید منور رضا، علی اکبر گجر، رانا احسان، نعمان ہاشمی، عمر بٹ، اکرم اعوان، غلام مصطفی ایڈوکیٹ، طاہر آرائیں، صادق خان، کامران شاہ، محمد وسیم تنولی، سیف الرحمن، جاوید میاں، اسلم خٹک، ممتاز تنولی، فہد شفیق، عنیب شاہ، فیصل مغل، حاجی طیب زر، وائس چیئرمین ایاز آفریدی، ملک ریاض، PPP کے رہنماء ممتاز تنولی، سعد اللہ آفریدی، حاجی پرویز، قاضی زاہد، اقبال خاکسار، مجید بٹ، ذیشان تنولی، راجہ سعید، چیئرمین تنویر جدون، اشفاق رسول جنجوعہ، احتشام الحق، مفتی سراج احمد، ملک طاہر اور بڑی تعداد میں کاروباری ، مذہبی ، سیاسی رہنمائوں اور وکلاء برادری نے شرکت کی۔