فیضان مدینہ میں ملک کے سب سے بڑے سنت اعتکاف کا ا ٓغاز
کراچی (نیوزرپورٹر) دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی پاکستان کے سب سے بڑے تربیتی سنت اعتکاف کا آغاز ہوچکا ہے ،کراچی سمیت ملک کے دیگر شہروں میں18سے زائدمقامات پر 30دن اور ہزاروں مقامات پر 10دن کا اعتکاف کیا جارہا ہے جس میں صرف شہر کراچی میں1200سے زائد مقامات پر10دن کے تربیتی اعتکاف میں ہزارہا عاشقان رسول شریک ہیں جبکہ عالمی مدنی مرکزفیضان مدینہ میں ہزاروںمعتکفین موجود ہیں جن میں کثیر تعداد کراچی کے علاوہ پاکستان کے دیگر شہروں سمیت بیرون سے بھی عاشقان رسول اس تربیتی اعتکاف میں شریک ہیں۔دعوت اسلامی کے تحت اسی طرح کے تربیتی اعتکاف کا سلسلہ پاکستان کے علاوہ دنیا کے کئی ممالک میں بھی ہورہا ہے۔کراچی فیضان مدینہ میں ہونے والے تربیتی اعتکاف میں بیرون شہرحیدر آباد،نواب شاہ، سکھر، میرپورخاص، لاڑکانہ ، لاہور ، راولپنڈی ، اسلام آباد ،ملتان، ڈیرہ غازی خان،گجرانوالہ، گجرات، سرگودھا، ساہیوال، قصور،سیالکوٹ، شکر گڑھ، واہ کینٹ، ٹیکسلا، حسن ابدال، اٹک،ہری پور،ایبٹ آباد مانسہرہ،کشمیر، وادی نیلم، بحرین ، سوات ، پشاور،کوئٹہ ، ڈیرہ اللہ یار، ڈیرہ بگٹی سمیت ہزارہا عاشقان رسول شریک ہیں۔فیضان مدینہ میں معتکف افراد کیلئے 24گھنٹے ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل اسٹاف موجود ہے،کسی بھی قسم کی ایمر جنسی و ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ایمبولینس سروس اورفائر برگیڈ کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔ دعوت اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والا تربیتی اعتکاف طے شدہ جدول کے مطابق ہوگا ۔