جے ڈاٹ کی ملک گیر مقبولیت‘ 100 آئٹم آئوٹ لیٹس قائم
کراچی(نوائے وقت رپورٹ)جے ڈاٹ کا آغاز سال 2002 میں اس منفرد فلسفے کے ساتھ کیا گیا تھا کہ ملکی ثقافتی ورثے کو لباس کی صورت میں اجا گر کیا جائے گا۔ جلد ہے J. جنوب مشرقی ایشیاء میں کپڑوں کے معروف برانڈز میں شامل ہوگیا اور اس نے فیشن ریٹیل گیٹیگری میں تین سال تک لگاتار برانڈ آف دی ائیر ایوارڈ جیتا۔ آج جے ڈاٹ نے اپنا نیٹ ورک 100 سے ذائد آؤٹ لیٹس کے ساتھ پاکستان بھر میں اور 20 سے زائد انٹر نیشنل آؤٹ لیٹس کے ساتھ امریکہ، انگلینڈ، آسٹر یلیا ، کینیڈا، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر میں پھیلا لیا ہے۔ جے ڈاٹ نے خو شبو ں کی کٹیگیری میں قدم رکھا اورخود کو مکمل طرح سے ورسٹائل برانڈ کر دکھا یا اور اب اس کے پرو فیوم پاکستان میں پریمیم مانے جاتے ہیں ۔ J. مرد اور عورتوں دونوں کے لئے مسحور کن مشرقی اور فرانسیسی خوشبوں کی وسیع رینج پیش کرتا ہے۔ اس سلسلے میں J. نے ملک کی سحرا نگیز اور بااثر شخصیات کے ساتھ اشتراک میں Signature fragrances کا تصور بھی پیش کیاہے۔ اور اب J. کی بے مثال خوشبوبوں کی رینج میں ایک بار پھر اضافہ ہوچکا ہے۔ The Era, fragrance of shahid Afridi کو باقاعدہ طور پر لانچ کردیا گیاہے اور پورے ملک میں اس کی دھوم ہے۔ شاہد آفریدی کے نام پر پرفیوم کا متعارف کروانا ایک نئے سفر اور J. کیلئے ایک نئی جدت کو ظاہر کرتاہے۔