بفرزون سیکٹر15A/3 اور15A/4 میں پانی کی شدید قلت
کراچی(سٹی نیوز) اہلیان بفرزون سیکٹر15A/3 اور15A/4 یونین کونسل نمبر25 کے مکین پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں۔ خصوصاً رمضان کے آخری عشرے میں اس قلت سے عوام بے حد پریشان ہیں۔ارباب اختیا ر سے فریاد ہے کہ وہ عوام کی دعائیں لیں اور عوام کی آہ سے بچیں‘ خدا آپ کا حامی و ناصر ہوگا۔ اس کے ساتھ ساتھ پانی کے پرانے نظام کو بھی بحال کیا جائے تاکہ پانی کی سپلائی میں کچھ بہتری ہو اور عوام کو کچھ نہ کچھ پانی مل سکے۔ کیونکہ چار دن کے ناغے کی وجہ سے پانی کی سپلائی شدید متاثر ہورہی ہے اور پورا پانی نہیں مل پارہا جس سے یہاں کے م کین شدید تکلیف کا شکار ہیں اور اس وقت عوام کی مجبوری سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹینکر مافیا کی چاندی ہوگئی ہے اور اس وقت وہ منہ مانگے دام وصول کررہے ہیں۔