الفلاح اسپورٹس انوی ٹیشن رمضان ٹرافی ،شاہ فیصل جیم خانہ کی جیت
کراچی (اسپورٹس رپورٹر)پہلا الفلاح اسپورٹس انویٹیشن رمضان کر کٹ ٹورنامنٹ میں مزید ایک میچ فیصلہ کن ثابت ہوا، شاہ فیصل جیم خانہ نے عادل سلطان کر کٹ اکیڈمی کو دل چسپ مقابلے کے بعد تین وکٹوں سے شکست دیکر سیمی فائنل میں پہنچ گئی، معراج گرائونڈ پر ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کر تے ہوئے عادل سلطان اکیڈمی نے 148رنز کا ٹارگٹ دیا،مصطفی عباس نے 74رنزرحیم سلطان نے 20رنز اسکورز بنائے، سلطان علی اور قریشی نے تین تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ بلال نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،جواب میں شاہ فیصل جیم خانہ نے سات وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ حدف 149رنز بنالئے،سلطان علی 34رنز،زوہیب منیر نے 29اورعرفات نے 15رنز کی عمدہ اننگز کھیلی،عباس نے تین وکٹیں حاصل کیں،میچ میں راشد خان اور عمر رحمان نے امپائرنگ کے فرائض انجام دئیے جبکہ عرفان احمد آفیشل اسکورر تھے۔