بابائے ہومیو پیتھی ڈاکٹر پرویز اختر قریشی کی وفات پر تعزیت کا سلسلہ جاری
دولتالہ سکھو(نامہ نگار )قومی ہومیو کونسل کے سابق صدر ، ایم ڈی کمال لیبارٹریز اور بابائے ہومیو پیتھی ڈاکٹر پرویز اختر قریشی کی وفات پر تعزیت کا سلسلہ جاری ہے ، ملک کے طول و عرض سے ان کے احباء ، سیاسی و سماجی شخصیات اور ہومیوپیتھک ڈاکٹرز کی کمال لیبارٹریز آمد کا سلسلہ رواں دواں ہے سجادہ نشیںا ٓستانہ عالیہ بھنگالی شریف پیر سید جابر علی شاہ ہمدانی، راجہ پرویز اشرف، راجہ جاوید اخلاص، چوہدری محمد ریاض، قاضی عبد الوقار کاظمی، قاضی شوکت محمود، چوہدری محمد عظیم، چاند مبین، راجہ محمد حنیف، حاجی خواجہ یاسین، ملک شکیل اعوان، سمیت ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے ڈاکٹر خالد جاوید قریشی اور ڈاکٹر اسد پرویز قریشی سے تعزیت و دلی ہمدردی کا اظہار کیا اورفاتحہ خوانی کی ہے دریں اثناء چیئرمین او پی ایل اشتیاق چوہدری یوکے، امین مرزا گوجرخانوی یوکے ، راجہ جمیل ڈنمارک، آغا ٹیپو ڈنمارک ، چوہدری اسماعیل سرور بھٹیاں ناروے ،رضوان کیانی دوبئی، ہومیوپیتھک ڈاکٹر آصف خان و ڈاکٹر ثاقب خان حیدر آبادنے اپنے تعزیتی پیغام میں ڈاکٹر پرویز اختر قریشی کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے دلی ہمددری کا اظہار کیا ۔