شہباز شریف علاج کی غرض سے لندن میںمقیم ہیں، چوہدری جمیل اکر م
چکری (نامہ نگار)معروف مسلم لیگی نوجوان چوہدری جمیل اکر م راجپوت آف سہال نے کہا ہے کہ میاں شہباز شریف سیر کرنے نہیں وہ علاج کی غرض سے وہاں مقیم ہیںوہ مخالفین کی سازشوں سے ڈرنے اور گھبرانے والے نہیں جلد وطن واپس آکر سیاست میں متحرک کردار ادا کریں گے حکومت اپوزیشن پر تنقید اور انتقامی کاروائیوں کے بجائے اپنی کارکردگی بہتر بنائے حکومت شریف فیملی کو آئے روز دھمکیاں دے رہی ہے جو کہسراسر جمہوری روایات کے منافی ہے ہماری قیادت نامسائد حالات سے ڈرنے والی نہیں کیونکہ انھوںنے مشرف دور کی طویل آمریت کامقابلہ کیا ہے اور سختیاں جھیلی ہیں انھو ں نے مزید کہا کہ نیب حکومت کے زیراثر کام کررہا ہے اور جب تک نیب اپنا غیر جانبدار کردار سامنے نہیں لاتا تو نیب کا کردار مشکوک اور متنازعہ رہے گا احتساب سب کا ہونا چاہیے لیکن احتساب اور انتقام میں فرق ہونا چاہیے ملک دشمن خواہ کوئی بھی ہواسے کڑی سزاملنی چاہیے لیکن محب وطن لوگوں کو جیلوں میں ڈالنا اور نیب کے سامنے اس کی پیشیاں ڈالناکہاں کا انصاف ہے حکومت انتقامی کاروائیوں کے بجائے عوام کی فلاح وبہبود کے لئے اقدامات کرے۔