مشکل دن تھو ڑے رہ گئے جلد آسانی آنے والی ہے
چک بیلی خان(نامہ نگار) وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے چک بیلی خان کے نواحی موضع چک دینال میں افطار ڈنر میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ35سال تک اقتدار میں رہ کر لوگوں کو مہنگائی کی دلدل میں دھکیلنے والے آج مہنگائی کے نام پر تحریک چلانے کیلئے اکٹھے ہو رہے ہیں جس پر انھیں شرم آنی چاہئے لیکن پاکستان تحریکِ انصاف عمران خان کی قیادت میں پاکستانی قوم کو ان مشکلات سے نکالے گی مشکل دن تھوڑے رہ گئے ہیں بہت جلد آسانیوں کا ادور آنے والا ہے ہر حکومت میں عیاشیاں کرنے والے ملاں کے پہلی مرتبہ اقتدار سے باہر رہنے کی وجہ پیٹ میں مروڑ اٹھ رہے ہیں یہ لوگ قوم کو ورغلا نے میں کامیاب نہیں ہوں گے انھوں نے کہا کہ حلقہ کے عوام سے کیا گیا ہر وعدہ پورا کریں گے انھوں نے واضح کیا کہ جوڑیاں کے مقام پر بہت جلد بڑے ہسپتال کا قیام عمل میں لایا جائے گا علاوہ ازیں چک بیلی خان کے گرد ونواح میں علاقہ میرا کے آٹھ دیہات کو گیس کی فراہمی کے کا م کا بھی جلد آغاز ہو گا علاقہ کی تین قانون گوئیوں ادھوال اور سہال میں اراضی سنٹرز بنائے جائیں گے جبکہ ادھوال اور جھٹہ ہتھیال میں دو کالجز کا قیام عمل میںلایا جائے گا انہوں نے چک بیلی خان کے وفد کی جانب سے گیس میٹر ، اور موٹر سائیکل چوری کرنے کی بڑھتی وارداتوں کی روک تھام کے لئے فوری ایکشن لینے کے لئے ایس ایچ او چونترہ کو ہدایات بھی دیں۔