ایمانداری سے کاروبار کر نیوالے دونو ں جہانوں میں کا میاب ہو نگے
جہلم (نامہ نگار ) کاروبار سنت نبوی ہے جس نے ایمانداری سے کاروبار کیا وہ دونوں جہانوں میں سرخرو ہوا ان خیالات کا اظہار ممتاز سیاسی ، سماجی شخصیت راجہ طارق محمود آف سلیمان پارس نے گزشتہ روز نیو عمر ڈرائی کلینر کا افتتاح کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ رزق حلال عین عبادت ہے ، راجہ طارق محمود نے مزید کہا کہ جس کاروبار میں محنت ، ایمانداری اور والدین کی دعائیں شامل ہوں وہ کبھی ناکام نہیں ہو تا کیونکہ والدین کی دعائیں انسان کو بلندی پر پہنچا دیتی ہیں چاہیے وہ کاروبار ہو یا زندگی کا کوئی بھی شعبہ ہو۔ ہمارے معاشرے میں محنت ایمانداری سے کاروبار کا فقدان ہے ، ہمیں اجتماعی حوالے سے اس مسئلہ پر سنجیدگی سے کام کرنا ہو گا آخر میں انہوں نے عمر ڈرائی کلینر کے لیے دعاکرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ، اس موقع پر لوگوں کی ایک کثیر تعداد موجود تھی ۔