غلام اصغرچانڈیونے بڑھتے جرائم کی بیخ کنی میں اہم کردار اداکیا
ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)پنجاب پولیس میں بحیثیت انسپکٹراپنی بے مثال خدمات انجام دینے والے دبنگ افسرغلام اصغرچانڈیوکوبطور ڈی ایس پی ترقی ملنے پرہم غلام اصغرچانڈیوکومبارکبادپیش کرتے ہیں،غلام اصغرچانڈیونے بڑھتے ہوئے جرائم کی بیخ کنی،معاشرتی بگاڑ،منشیات فروشی،چوری ڈکیتی کی وارداتوںسمیت قبضہ گروپوںکے خلاف پوری دیانت داری کے ساتھ اپنے فرائض منصبی سرانجام دیئے،یہی وجہ ہے غلام اصغر چانڈیوکوانسپکٹرکے عہدے سے ترقی دے کرڈی ا یس پی بنادیاگیا،ان خیالات کااظہارٹیکسلاکی معروف شخصیت میروحیدمرتضی نے اپنے خوبصورت لان میں غلام اصغرچانڈیوکے اعزازمیںمنعقدہ افطارپارٹی کے شر کاء سے گفتگوکرتے ہوئے کیا،اس موقع پرراجہ شہزا د،لالہ اقبال،میرعثمان پرویز،حاجی جان محمدتھانہ ٹیکسلا ،سمیت معززین علاقہ موجودتھے،میروحیدمرتضی نے کہا کہ غلام اصغرچانڈیونے ٹیکسلامیںتعیناتی کے دوران مختلف جرائم میںملوث ملزمان اوردیگرجرائم پیشہ عنا صر کیلئے عرصہ حیات تنگ کردیاتھا۔ ٹیکسلاکے لوگ آج بھی غلام اصغرچانڈیوکودبنگ افسرکے نام سے پکارتے ہیں ۔ہم ڈی ایس پی غلام اصغرچانڈیوکونیاعہدہ ملنے پر مبا رکبادپیش کرتے ہوئے اس توقع کااظہارکرتے ہیںکہ غلام اصغرچانڈیوکی ایمانداری اوربھرپورمحنت کے ساتھ محکمانہ فرائض کی انجام دیہی میںپہلے سے کہیںزیادہ تیزی آئے گی جوجرائم پیشہ عناصرکیلئے رکاوٹ کی صورت میںظاہرہوگی،اس موقع پرڈی ایس پی غلام اصغر چانڈ یونے میروحیدمرتضی کے پرخلوص جذبات پرانکاشکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ ٹیکسلاکے لوگ واقعی محبت کرنے والے اوردوستی نبھانے والے لوگ ہیں۔