خانزادہ کالونی کی زمین غریبوں میں مناسب ریٹ پر فروخت کی جائے
حضرو(نمائندہ نوائے وقت ) معروف سیاسی وسماجی شخصیت چوہدری غریب نواز نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ملکیت موسیٰ پل کے مقام خانزادہ کالونی کو حکومت وقت غریبوں میں مناسب ریٹ پر فروخت کریں سینکڑوں کنال حکومتی اراضی جو بے مقصد پڑی ہے جو استعمال کر کے مناسب اور قسطوں پر غریب اور بے گھرافراد کو دیئے جائیں تاکہ علاقہ چھچھ میںمقیم غریب عوام بھی اپنے گھروں میں خوشحال زندگی بسر کر سکیں وزیر اعظم عمران خان نے 50لاکھ گھروں کا جو وعدہ کیا تھا خانزادہ کالونی سے شرعوات کر کے تحصیل حضرو کے عوام کو یہ سہولت میسر کی جائے ان خیالات کا اظہار انہوںنے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران کیا چوہدری غریب نواز نے کہا کہ شجاع خانزادہ شہید کا بھی کالونی بنانے کا مقصد غریب عوام کو سستے داموں اپنے گھروںکی فراہمی تھی جس کو حکومت نے ابھی تک عملی جامہ نہیں پہنایا اور حکومت کی سینکڑوں کنال قیمتی اراضی بے مقصد پڑی ہے جس سے کوئی حاصل وصول نہیں ہے اگر یہی زمین پلاٹنگ کر کے غریبوں کو سستے داموں فراہم کی جائے توچھچھ مقیم غریب افراد کا اپنے گھر کا خواب پورا ہو سکتا ہے ۔