مواصلات اور محکمہ ڈاک کے وزیر مراد سعید نے کہا ہے کہ پاکستان پوسٹ کی آمدن میں چھ ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ آمدن ایک سال کے اندر آٹھ ارب روپے سے بڑھ کر چودہ ارب روپے تک پہنچ گئی۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ای کامرس کے ذریعے تقریباً 46 ہزار پارسلز کو ان کے متعلقہ پتوں پر ارسال کیا گیا ہے۔وزیر مواصلات نے کہا کہ پاکستان پوسٹ لاجسٹک سیل کے شعبے میں انقلابی تبدیلیاں لائے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پوسٹ دنیا بھر میں میڈ ان پاکستان مصنوعات کا منصوبہ بھی شروع کررہا ہے۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024