کرپشن،ظلم کے خاتمے کیلئے عوامی تحریک کے کارکنوں نے بے مثال جدوجہد کی ، قاضی شفیق
راولپنڈی (جنرل رپورٹر) کرپشن،ظلم اور استحصال پر مبنی خاندانی سیاسی اجارہ داری کے خاتمے کیلئے ڈاکٹر طاہرالقادری کی ولولہ انگیز قیادت میں عوامی تحریک کے کارکنوں نے بے مثال جدوجہد کی اور لازوال قربانیاں دیں،30 ویں یوم تاسیس پرشہدائے ماڈل ٹائون اور شہدائے انقلاب مارچ اسلام آباد کو سلام پیش کرتے ہیں اور انکے ورثاء کی طرف سے حصول انصاف کیلئے جرات و بہادری و استقامت کا مظاہرہ کر نے پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار پاکستان عوامی تحریک کے صدر شمالی پنجاب قاضی شفیق نے عوامی تحریک کے 30 ویں یوم تاسیس کے موقع پروقار تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر خطاب کرتے ہوئے کیا،تقریب میں ضلعی صدر تحریک منہاج القرآن انار خان گوندل،آصف مرزا،حافظ نذیر،غلام علی خان ملک طاہر جاوید،سعید راجہ، نے بھی خطاب کیا ،مقررین نے عوامی تحریک کے یوم تاسیس پر کارکنوں کو مبارک باد پیش کی اس موقع پرکیک بھی کاٹا گیاقاضی شفیق نے کہا کہ عوامی تحریک نے عوامی دولت پر ڈاکہ ڈالنے والے جن نامی گرامی لٹیروں کے خلاف 30 سال جدوجہد کی آج وہ سب لٹیرے قوم اور قانون کی عدالت کے سامنے بے نقاب ہو چکے ہیں اور انکی کرپشن اور لوٹ مار پر عدالتیں تصدیق کی مہریں ثبت کر رہی ہیں۔انار خان گوندل نے عوامی تحریک شمالی پنجاب کی تنظیم کو مبارک باد دی اور اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایااور کامیابی کے لئے دعا کی،غلام علی خان نے کہا کہ 30سال سے اپنے قائد کے ساتھ عوامی انقلاب اورغریبوں کے حقوق کی بحالی کی جدوجہد کے لئے جو عہد کیا اس عہد کو مرتے دم تک نبھائیں گے،انہوںنے عوامی تحریک آئندہ بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی،تقریب میں سعید راجہ،سہیل عباسی ،فرقان یوسف،عثمان ارشد،وسیم خٹک،حافظ زبیر،عثمان گجر،ناصر اعوان،مطلوب قریشی،ظفراقبال،شہزاد ثم ایڈوکیٹ،ثاقب عباسی،شیخ جاویدعالم،محمدعالم،ڈاکٹر اعجازعباسی،ارشد عباسی،وسیم خٹک،ممتاز عباسی،ملک خضر حیات،معراج نیر،محمد علی،مہر ارسلان ساہی، کے علاوہ دیگر عہدیداران و کارکنان نے شرکت کی ،حافظ نذیر نے کہا کہ انشا ء اللہ شہداء کی قربانیوں کے صدقے یہ ظالم نظام زمین بوس ہو گا اور 21کروڑ عوام کو انکے آئینی حقوق ملیں گے اور بے گناہ کارکنوں کا خون بہانے والے عبرت ناک انجام سے دوچار ہونگے،ملک طاہر جاوید نے کہاکہ آج پاکستان عوامی تحریک کے تیسویں یوم تاسیس کے موقع پر پوری قوم کو اس فرسودہ استحصالی نظام کو تبدیل کرنے کی جدوجہد میں شریک ہونے کی دعوت دیتے ہیں''ناانصافی ظلم اور استحصال کے شکنجوں سے جکڑا ہوایہ نظام فقط چند جاگیر داروں سرمایہ داروں اور وڈیروں کے مفادات کا محافظ نظام ہے۔