ٹریفک پولیس راولپنڈی اور چغتائی لیبارٹری کے مابین ایم او یو پر دستخط
راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹرسے) ٹریفک پولیس راولپنڈی اور چغتائی لیبارٹری کے مابین میڈیکل ٹیسٹنگ اور میڈیسن کے حوالے سے گزشتہ روز ایم او یو سائن کیا گیاچیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی محمد بن اشرف اور نیشنل مارکیٹنگ کنسلٹنٹ چغتائی لیبارٹری ڈاکٹر طاہرہ شاہد نے ایم او یو پر دستخط کئے اس ایم او یو کے بعد چغتائی لیب میں میڈیکل لیبارٹری ٹیسٹ کی فیس اور میڈیسن میں ٹریفک پولیس کے افسران و اہلکاروں اور ان کی فیملی کے لئے بہتر علاج معالجے کے پیش نظر خصوصی ڈسکائونٹ کیا جائے گا ۔