بڑی مقدار میں شراب برآمد ، دو ملزمان گرفتار
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) تھانہ نصیر آباد پولیس نے بڑی مقدار میں شراب برآمد کرکے دو ملزمان گرفتار کرلئے ایس ایچ او ریاض باجوہ پر مشتمل ٹیم نے ملزمان ساجد اور منور کا سامان چیک کیا تو اس میں 350 بوتل شراب اور 300 لیٹر کھلی شراب آلات پیکنگ سمیت برآمد کرلی ملزمان کے خلاف امتناع شرب ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ۔