یو م شہادت حضرت علی،ڈپٹی کمشنر اور سی پی او رانا فیصل نے روٹ کا مشترکہ دورہ کیا
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)راولپنڈی پولیس نے یو م شہادت حضرت علی 21رمضان المبارک کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر چوہدری محمد علی رندھاوا اور سی پی او رانا فیصل نے روٹ کا مشترکہ دورہ کرکے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور سکیورٹی وٹریفک پلان کے تحت دو ہزار پولیس افسر و جوان ڈیوٹی پر مامور کئے گئے اہلکاروں کو چیک کیا اس سلسلے میں ایس ایس پی ، 3ایس پی ، 11ڈی ایس پی، 28ایس ایچ اوز ڈیوٹی انجام دیں گے اس موقع پر راولپنڈی ضلع میں 101مجالس اور 30جلوس منعقد کئے جائیں گے جن کی سکیورٹی کے لئے راولپنڈی پولیس کے 2ہزار سے زائد افسران و جوانوں کے علاوہ ایلیٹ فورس ، محافظ فورس ، ڈولفن فورس ، لیڈیز پولیس اور سپیشل برانچ کے اہلکار بھی ڈیوٹی انجام دیں گے مرکزی جلوس کو 4سیکٹروںمیں تقسیم کیا گیا ہے جلوس کے روٹ پر واقع گلیوں / راستوں کو بیرئیرز لگاکر سیل کر دیا جائے گا جلوس میں داخل ہونے والے افراد کو مین جلوس کے لئے جوراستہ مخصوص کیا گیا ہے مکمل سرچ کرنے کے بعد داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی۔