شہباز شریف صاحب!آپکا چیمبر خالی ہے، میدان چھوڑ کر بھاگنے والے دوسروں کو درس دے رہے ہیں: فردوس عاشق
اسلام آباد(صباح نیوز) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ شہباز شریف آپ کی یہاں تلاش جاری ہے، میدان چھوڑ کر بھاگنے والے دوسروں کو درس دے رہے ہیں، شہباز شریف صاحب چیمبر آپ کا خالی ہے۔سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام میں انہوں نے( ن) لیگ کے صدر شہباز شریف کو مخاطب کر تے ہوئے کہا کہ شہباز صاحب، اسحاق ڈار کے ساتھ واپس آئیں تاکہ سچ جھوٹ کا پتہ چلے۔ شہباز شریف صاحب’’چیمبر‘‘ آپ کا خالی ہے اور آپ کی یہاں تلاش جاری ہے۔جو میدان چھوڑ کر بھاگ گئے ہیں وہ دوسروں کو دروغ گوئی کا کیا درس دے رہے ہیں؟ شہباز صاحب اسحاق ڈارکے ساتھ واپس آئیں تاکہ سچ جھوٹ کا پتہ چلے۔