آئیے! روشنی سفیر بنیں
پاکستان اس لحاظ سے اہم ملک ہے کہ یہاں بے شمار ادارے مخلوقِ خدا کی خدمت میں مصروف ہیں۔ انسانیت کا درد محسوس کرنے والے مخلص اور بے لوث افراد ان اداروں کو چلا رہے ہیںاور سب سے خوشی کی بات یہ ہے کہ صاحبِ ثروت اور مخیر لوگ حسبِ استطاعت ان اداروں سے مالی تعاون کرتے ہیں اور یوں یہ ادارے نیکی ، بھلائی اور خدمت کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔میں ذاتی طورپر شمالی لاہورلے علاقے480شاد باغ میں واقع ایک ادارے’’محمدی میڈیکل ٹرسٹ‘‘ سے آگاہ ہوں۔ اس کے تحت آنکھوں کا ہسپتال بڑے پیمانے پر کام کر رہا ہے۔1979ء میں محمد شفیق جنجوعہ نے اپنے ساتھیوں سے مل کر ایک کمرے میں ایک ڈسپنسری کی بنیاد رکھی تھی۔ اخلاص اور جذبہ خدمت کا نتیجہ تھا کہ چند سال بعد یہ ڈسپنسری ایک ہسپتال میں تبدیل ہو گئی۔ جنرل امراض، امراض اطفال، جلد، گردہ، ناک، کان، گلا، شوگر، اور دل کے امراض کے علاج کے علاوہ، ’’آنکھوں کا ہسپتال‘‘ کے نام سے اس نے شہرت پائی۔معمولی پرچی فیس، ماہرترین ڈاکٹرز اور جدید ترین مشینری سے علاج کی سہولتوں سے روزانہ سیکڑوں مریض استفادہ کرنے لگے۔ پھر ہسپتال کی جگہ کم پڑ گئی تو قریب ہی ایک وسیع قطعہ اراضی خرید کر ایک بڑے ہسپتال کی بنیاد رکھی گئی اور ایک عظیم الشان عمارت تعمیر ہو گئی۔ اس کے پہلے فلور پر جدید سہولیات کے ساتھ علاج معالجہ شروع ہو چکا ہے۔ پانچ چھ سو سے زاید مریض روزانہ آتے ہیں۔ مستحق مریضوں کی آنکھوں کا علاج اور آپریشن مفت کیے جاتے ہیں۔کئی ایسے بچے اور افراد کے آپریشن یہاں ہوئے جنہوں نے آپریشن کے بعد پہلی باد دنیا دیکھی۔مخیر حضرات کا بے لوث تعاون اس ادارے کو حاصل ہے۔ باقی فلورز کو فعال بنانے اور جدید مشینری کی تنصیب اور دوسرے بلاک کی تعمیر میں آپ کا تعاون ضروری ہے۔ محمد شفیق جنجوعہ مخیر حضرات کے تعاون سے آنکھوں کے اندھیروں کو دور کر کے روشنیاں بانٹ رہے ہیں اور اس ہسپتال کو ایک ریسرچ ہسپتال بنانا چاہتے ہیں۔ آپ بھی تعاون کر کے روشنی کے سفیر بن سکتے ہیں۔ (محمد شعیب ۔ شاد باغ، لاہور۔ 0300-4137820)