برٹش انڈیا میں کوئی چھ سو کے لگ بھگ دیسی ریاستیں پائی جاتی تھیں۔ جن میں بعض لاکھوں مربع کلومیٹر پر محیط اور بعض محض 20/30 گائوں تک محدود ہوتی تھیں۔ جن کے والیان کا واحد کام عیاشی ہوا کرتا تھا۔ جن کے حرم من پسند خواتین سے بھرے رہتے۔ بھرتی کا ایک ہی طریقہ تھا کہ ریاست بھر میں جس پر جی آ جاتا، اٹھوا لاتے۔ ایسے ہی ایک راجہ کے حرم میں ایک بائی جی کا اضافہ ہوا۔ تو عرض گزار ہوئیں کہ حضور! ہمارا اور آپکا کیا جوڑ؟ مخمل میں پیوند والی بات ہے۔ ہمارا سارا کنبہ قبیلہ مسکین و بے روزگار16- تو میرے بھانجے بھتیجے بیکار ہیں۔ نئی رشتہ داری کے بعد لوگ انہیں طعنہ دیں گے۔ مہاراج بولے، ٹھیک ہے ، ٹھیک ہے۔ کوئی چھوٹی موٹی نوکری نکلی، تو دیکھیں گے۔ بائی جی بولیں، نہ جی نہ ، چھوٹی موٹی نہیں، انہیں تو تحصیلدار لگائو۔ مہاراج بولے، ہماری ریاست کے تو کل دیہات ہی 20 ہیں۔ ایک تحصیل دار کی گنجائش تھی، اور وہ پہلے سے موجود ہے۔ خاتون اٹھلائی، یہ تو مسئلہ ہی حل ہو گیا۔ ہمارے عزیز تو پھر بھی چار کم پڑتے ہیں۔ اور اسی دن ہر گائوں کو تحصیل کا سٹیٹس دینے کا نوٹیفکیشن جاری ہو گیاتھا۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024