حکومت کی طرف سے دی جانیوالی سبسڈی سے عوام کو فائدہ ہو رہا ہے: آصف رفیق رجوانہ
ملتان (خبرنگار خصوصی) مسلم لیگ ن کے رہنما انجینئر ملک آصف رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ رمضان بازاروں میں حکومت کی طرف سے دی جانے والی سبسڈی سے عوام کو فائدہ ہو رہا ہے حکومت ختم ہونے کے بعد بھی وزیراعلیٰ کی پالیسیاں جاری رہیں گی۔ رمضان بازاروں کے دورہ کے موقع پر ان کا کہنا تھا کہ کسی دوسرے صوبے نے رمضان بازاروں کا اہتمام نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر عوام نے دوبارہ موقع دیا تو مستقل بنیادوں پر پورا سال ماڈل بازار لگائیں گے۔