بہترین کارکردگی، پنجاب حکومت کی جانب سے منیجر ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ وجیہہ رسول کو چیف سیکرٹری نے تعریفی سرٹیفکیٹ، ایک لاکھ انعام دیا
ملتان (خبر نگار خصوصی) حکومت پنجاب کی جانب سے بہترین کارکردگی دکھانے پر منیجر ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ وجیہہ رسول کو نقد انعام اور سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے چیف سیکرٹری پنجاب کیپٹن (ر) زاہد سعید نے لاہور سیکرٹریٹ میں منعقدہ پروقار تقریب کے دوران وجیہہ رسول کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور 1لاکھ روپے نقدانعام سے نوازا، وجیہہ رسول جنوبی پنجاب کی واحد خاتون آفیسر ہیں جنہیں بہترین کارکردگی پر انعام دیا گیا۔ وجیہہ رسول نے بطور منیجر ورکنگ ہاسٹل رحیم یار خان اور ملتان میں سرکاری خدمات انجام دیتے ہوئے ملازمت پیشہ خواتین اور گھریلو خاتون ملازمین کے لئے مثالی اقدامات اٹھائے۔ ان کی تعیناتی کے دوران ضلع ملتان لیڈی کونسلز کی تربیتی ورکشاپس کے حوالے سے بھی پنجاب بھر میں نمایاں رہا۔