ایس پی چوک پر سکائوٹس کی جانب سے شہریوں میں افطاری کا سامان تقسیم
ملتان(نمائندہ خصوصی)ایس پی چوک پر سکائوٹس کی جانب سے شہریوں میں افطاری کا سامان تقسیم کیا گیا۔گزشتہ روز سکائوٹس نے چوک پر کھجوریں، ٹھنڈے پانی اور مشروب کی بوتلیں تقسیم کیں۔جن سے وقت پر گھر نہ پہنچنے والے شہریوں نے چوک پر ہی روزہ افطار کیا سکائوٹس نے اس کام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور شہریوں کی جانب سے ان کے اس اقدام کو سراہا گیا۔سکائوٹس کی جانب سے آئندہ بھی گلگشت ،ممتاز آباد،شاہ رکن عالم اوردیگرعلاقوں میں اس طرح افطاری کا سامان تقسیم کیا جائے گا۔