ملکی معیشت اور سالمیت سے کھیلنے والوں کا وقت ختم ہو چکا: چودھری محمد سرور
بورے والا(نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف کے راہنما سینٹر چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ ملکی معیشت اور اسکی سالمیت سے کھیلنے والوں کا وقت اب ختم ہو چکا ہے انکا یوم حساب قریب ہے کرپشن کے خلاف عمران خان کی جدوجہد نتیجہ خیز ثابت ہو رہی ہے،ملکی اداروں اور اسکی سالمیت کے خلاف ایجنڈا بری طرح ناکام ہو گا اور اس ایجنڈے پر کام کرنے والوں کا حشر پوری قوم دیکھے گی،آئندہ الیکشن میں پی ٹی آئی پنجاب سمیت ملک بھر میں کامیابی حاصل کرے گی جبکہ (ن)لیگ کو آئندہ الیکشن میں امیدوار نہیں ملیں گے،عمران خان کی قیادت میں ہی ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکتا ہے وہ ایک سچے اور محب وطن لیڈر ہیں ایسے لیڈر صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے بورے والا کے حلقہ پی پی 230سے امیدوار صوبائی اسمبلی غلام مصطفیٰ بھٹی سے اپنے دفتر میں ملاقات کے دوران کیا۔