ٹاٹے پور کی متعدد سیاسی شخصیات کی ن لیگ‘ پی پی چھوڑ کر تحریک انصاف میں شمولیت
ٹاٹے پور (نامہ نگار) ٹاٹے پور کے علاقہ منڈے والہ کی سیاسی شخصیات ملک غلام شبیر دھرالہ نمبردار‘ حکیم فداحسین دھرالہ‘ ملک طاہر ریاض دھرالہ‘ ملک فداحسین دھرالہ‘ ملک شہزاد سنی تھرالہ‘ ملک کاشف دھرالہ‘ ملک سلیم دھرالہ‘ جان محمد و دیگر نے ن لیگ اور پی پی پی کو چھوڑ کر تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمودقریشی اور اور مخدوم زین حسین قریشی کی موجودگی میں کیا۔ اس دوران شاہ محمود حسین قریشی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹاٹے پور اور حلقہ این اے 157 سے میرا کئی دہائیوں کا پرانا تعلق ہے یہاں سے مجھے ہمیشہ پیار محبت ملا جو لوگ آج میرے ساتھ تحریک انصاف میں شامل ہوئے ہیں ان کو خوش آمدید کہتا ہوں 2018ء کے الیکشن میں حلقہ این اے 157 سے میرے بیٹے زین قریشی امیدوار ہیں آپ ان کے رہنما بن کر اس کی رہنمائی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ 21ویں ترمیم اب حقیقی بن چکی ہے فاٹا انضمام کا یہ ایجنڈا تحریک انصاف کے منشور میں شامل ہے جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ تحریک انصاف ہی بنائے گی۔ اس موقع پر ملک محمداسلم دھرالہ‘ میاں محمد مجاہد لنگاہ‘ مہر اکرم چاون‘ چودھری امجدعلی‘ ملک مظہر دھرالہ‘ ملک شفیع دھرالہ‘ ملک حیات دھرالہ‘ ملک شوکت دھرالہ‘ ریاض حسین بھٹہ‘ چودھری مبارک علی‘ ملک سجاد دھرالہ‘ محمد سجاد‘ ملک اشفاق راں‘ مہر محمد افضل سنڈھل سمیت کثیر تعداد میں لوگ موجود تھے۔