قومی سانحات پر تحقیقات کیلئے کمشن بنایا جائے: غلام علی بخاری
مظفرگڑھ(نامہ نگار)قومی سانحات پر تحقیقات کیلئے قومی کمشن بنایا جائے تاکہ پاکستان میں دہشت گردی اور جمہوریت دشمن عناصر کو بے نقاب کیا جاسکے اور قومی ملزمان کو سرعام عبرت ناک سزائیں دیکر انکو عبرت کا نشان بنایا جاسکے پیپلز پارٹی کے حکمرانوں نے 26مئی 1990کو حیدرآباد کے شہیدوں کو محصور کرکے بے گناہ حق پرست کو گالیوں کا نشانہ بناکر شہید کردیا قتل عام پر فریاد کرنے پر مہاجر خواتین کو بھی انتہائی بے دردی سے قتل کردیا گیا ۔ان خیالات کااظہار سیدغلام علی بخاری صوبائی کوارڈنیٹر متحدہ موومنٹ سرائیکستان سے 29ویں یوم شہداء پکا قلعہ حیدرآباد کی تقریب میں کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔شہداء حق پرست پکاقلعہ حیدرآباد کے درجات بلندی کیلئے دعاکی گئی اور سانحہ کی تحقیقات کروانے کا پرزورمطالبہ کیا۔