جدید علوم تک رسائی ممکن بنائے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا: مطلوب خان
خانیوال(خبرنگار) جدید علوم تک رسائی ممکن بنائے بغیر ترقی ممکن نہیں ملک وقوم کو درپیش مسائل اوربحرانوں سے نکالنے کے لیے تعلیم کی روشنی کوعام کرناہوگا۔ان خیالات کااظہار جناح سکول کے سرپرست اعلیٰ مطلوب احمد خان نے افطار ی کی تقریب میں شریک شہریوں کے وفودسے با ت چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوںنے کہاکہ حکومت اورپرائیوٹ سطح پر تعلیم کے فروغ کے لیے بھرپور اقدام کیے جارہے ہیں اس کے باوجو د ایک بڑی تعداد میں بچے سکولوں سے باہر ہیں بچے ہی ہمارا مستقبل ہیں ان کی تعلیم وتربیت پرخصوصی توجہ کی ضرورت ہے ترقیافتہ قوموں اور ممالک نے تعلیم کے فروغ کو ترجیح دی اورآج وہ ہرشعبے میں نمایاں کارکردگی اورترقی کیساتھ آگے ہیں۔