نااہل حکمران کرپشن بے نقاب ہونے پر ہوش و حواس کھو بیٹھے: فضل الرحمن رحمانی
خانیوال(خبرنگار) ہراج گروپ کے رہنماسابق وائس چیئرمین بلدیہ فضل الرحمن رحمانی نے کہاکہ نااہل حکمران کرپشن بے نقاب ہونے اوراپنا دفاع کرنے میں ناکا می پر ہوش وحواس کھو چکے ہیں اورملک وقوم ی سلامتی کے خلاف چل نکلے ہیں جو کہ محب وطن حلقوں کے لیے انتہائی تشویش ناک ہے ۔وہ گزشتہ روز افطارڈنر کی تقریب میں شریک معززین علاقہ اور صحافیوں سے بات چیت کررہے تھے۔انہوںنے کہاکہ آئندہ انتخابات انتہائی اہمیت کے حامل ہیں عوام اپنے ووٹ کے صحیح استعمال سے محب وطن، باکردار اور خدمت خلق کا جذبہ رکھنے والی قیادت کو آگے لائیں۔