محکمہ ہائی ویز پنجاب نے درجہ چہارم ملازمین کے سکیلز کی اپ گریڈیشن کے احکامات جاری کر دیئے
ملتان (نیوز رپورٹر) محکمہ ہائی وے پنجاب نے درجہ چہارم کے ملازمین کے سکیلز کی اپ گریڈیشن کے احکامات جاری کر دیئے ہیں اور ڈسٹرکٹ اکائونٹس آف ملتان کو باقاعدہ مراسلہ جاری کر دیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اس نوٹیفکیشن کی رو سے صرف ملتان ڈویژن میں 100 سے زائد ڈرائیور، چوکیدار، مالی مستفید ہوں گے۔