پٹرولنگ پولیس کنڈ سرگانہ کے جگہ جگہ ناکے‘ عیدی مہم جاری
اڈا جڑالہ( نمائندہ نوائے وقت )رمضان شریف کی پرواہ کیے بغیر رشوت اور عیدی مہم جاری جگہ جگہ ناکے لگا کر عیدی وصول کی جاتی ہے لوگوں کے موٹر سائیکل اور رکشہ ٹرالی ٹریکٹر و غیرہ کے کا غذات مکمل بھی ہوں تو چالان کی دھمکی دے کر عیدی کے نام پر رشوت لی جاتی ہے اور جو لوگ ان کو رشوت نہیں دیتے ان کی گاڑی کا چالان اور بند کردی جاتی ہے۔ محمد اکرم ملک منظر عباس ملک بشیر کاشف وسیم عباس محمد اسلم دیگر نے آرپی او ملتا ن سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔