پولیس تھانہ سرائے سدھو کا اہلکار شہریوں کو لوٹنے لگا
اڈا جڑالہ( نمائندہ نوائے وقت )پولیس تھانہ سرائے سدھو کے اہلکار شہریوں کو لوٹنے لگے۔تھانہ سرائے سدھومیں کانسٹیبل راو جمیل پولیس کے اعلٰی افسران کے نام پر بلیک میل کر کے عوام سے پیسے بٹورنے لگ گیا ہے گزشتہ روز باگڑ سرگانہ کے رہائشی مختار ممتاز ارشاد نور محمد حسلانہ سے ایک جھوٹی درخواست کی وجہ سے 50ہزار روپے لے لئے اس کے بعد دوبارہ بلیک میل کرنے کی کوشش کی اور رقم دوبارہ نہ دینے کی صورت میں جھوٹا مقدمہ درج کروادیا شریف شہریوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے اس کرپٹ پولیس والے کے خلاف کارروائی کی جائے۔