ایم ایم اے ملتان کا کل میڈیا سے وابستہ افراد کے اعزاز میں افطار ڈنر، لیاقت بلوچ و دیگر خطاب کرینگے
ملتان (نامہ نگار خصوصی) متحدہ مجلس عمل ملتان کی جانب سے ملتان کے صحافیوں، کالم نویسوں، پریس فوٹو گرافرزو کیمرہ مینوں کے اعزاز میں دعوت افطار ڈنر 28 مئی سوموار بوقت 6 بجے شام مدرسہ جامع العلوم معصوم شاہ روڈ ملتان کے سبزہ زار میں اہتمام کیا گیا ہے جس میں متحدہ مجلس عمل و جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ، جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف مہمان خصوصی ہونگے۔